اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب کی ہدایت پر دنیا بھرمیں پاکستان کے 116ملکوں میں سفارتخانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات ہفتہ وار بنیادوں پر سننا شروع کردیں ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹس وفاقی محتسب کو بھیجی جارہی ہیں۔ یہ بات ہفتہ کو وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریوینس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان …
گریوینس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کی” اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب کی ہدایت پر دنیا بھرمیں پاکستان کے 116ملکوں میں سفارتخانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات ہفتہ وار بنیادوں پر سننا شروع کردیں ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹس وفاقی محتسب کو بھیجی جارہی ہیں۔ یہ بات ہفتہ کو وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریوینس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے ”اے پی پی“ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات ہیں ان ملکوں میں مقیم پاکستانیوںکی شکایات سکائپ اور ویڈیو لنک کے ذریعہ سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر سعودی عرب، اٹلی، مسقط اور دیگرملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات سکائپ اور ویڈیو لنک کے ذریعہ سنی جائیں گی








