وزیراعظم نے مہلک امراض کے علاج کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے خصوصی فنڈ قائم کیا ،ابتدائی رقم 10کروڑ سے بڑھا کر30 کروڑ روپے کردی ہے،وزیراعظم شکایات سیل کےلئے آن لائن ویب پورٹل فری نمبر کا جلد آغاز کردیا جائے گا ،شیخ آفتاب

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور و انچارج وزیراعظم شکایات سیل شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف اجتماعی بلکہ انفرادی سطح پربھی عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے، انتہائی مہلک امراض کے علاج کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم نے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے جبکہ خصوصی فنڈز کی ابتدائی رقم 10کروڑ سے بڑھا کر30 کروڑ …

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور و انچارج وزیراعظم شکایات سیل شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف اجتماعی بلکہ انفرادی سطح پربھی عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے، انتہائی مہلک امراض کے علاج کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم نے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے جبکہ خصوصی فنڈز کی ابتدائی رقم 10کروڑ سے بڑھا کر30 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شکایات سیل کے ذریعہ ملک بھر میں غریب مریضوں کے مہنگے علاج کی درخواستوں پرغورکے بعد انہیں علاج کےلئے مالی امداد دی جارہی ہے۔

Leave a Reply