وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا بیان

افغان مہاجرین کے مکمل انخلاءکے بعد ملک میں روزگارکے دس لاکھ مواقع میسر آئیں گے، آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا بیان اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے مکمل انخلاءکے …

افغان مہاجرین کے مکمل انخلاءکے بعد ملک میں روزگارکے دس لاکھ مواقع میسر آئیں گے، آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں
وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا بیان
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے مکمل انخلاءکے بعد دس لاکھ لوگوں کوروزگارکے مواقع میسر آئیں گے، آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا عمل جاری ہے تاہم حکومت پاکستان نے رجسٹرڈ مہاجرین کو 31 دسمبر 2016ءتک ملک میں رہنے کی اجازت دی جو 31 دسمبر کے بعد ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام اور حکومت تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرر ہے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر تاریخی میزبانی ہے۔

Leave a Reply