اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث بین الاقوامی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیرعظم پاکستان کی طرف سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں ایلچی بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دنیا کے تقریبا …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کے چیئرمین اویس احمد خان لغاری سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث بین الاقوامی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیرعظم پاکستان کی طرف سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں ایلچی بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دنیا کے تقریبا ً ہر ملک میں پاکستانی سفیر اور سفارتی حکام موجود ہیں لیکن ارکان پارلیمنٹ کا وہاں جا کر ان کے ممبرا ن پارلیمنٹ، صدر یا وزیراعظم اور تھنک ٹینک سے ملنا اور مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کے بہت ہی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین اویس احمد خان لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔








