وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور/اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتجاج کی بے مقصد راہوں پر بھٹک رہے ہیں جہاں سوائے مایوسی کے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، عمراں خان انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی تسلیم نہیں کرتے، انہیں چاہیے کہ انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی …

لاہور/اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتجاج کی بے مقصد راہوں پر بھٹک رہے ہیں جہاں سوائے مایوسی کے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، عمراں خان انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی تسلیم نہیں کرتے، انہیں چاہیے کہ انتخابی عمل کے ذریعے ہونے والی تبدیلی کو تسلیم کریں اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوششیں چھوڑ دیں، پنڈی والاسیاستدان، کینیڈی صاحب اور عمران خان تینوں قائدین عوام کی زندگی اجیرن بنانے کے نقطے پر تو متفق ہیں مگر تحریک کے ایک نام پر متفق نہیں عمران خان نے انتخابات میں ووٹ نہ ملنے پر عوام سے انتقام لینا شروع کر دیا ہے،لاہور اور راولپنڈی مےں سےاسی ایڈونچر اور ہٹ دھرمی سے اربوں روپے کا نقصان ہوا اور قےمتی جانےں ضائع ہوئےں،تحریک انصاف کے جلسوں کی اب رونقیں پھیکی پڑ چکی ہیں۔ لاہور کی ریلی میں جتنے لوگ کنٹینر پر موجود تھے اتنے ہی نیچے تھے ،معلوم نہیں کہ عمران خان کس چیز کا احتساب چاہتے ہیں

Leave a Reply