عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئی پروگرام کامیابی سے چل رہے ہیں، بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کےلئے مختلف جہتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، نیوٹریشن پروگرام میں عالمی بنک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے،بچے ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اجلاس سے …
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئی پروگرام کامیابی سے چل رہے ہیں، بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کےلئے مختلف جہتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، نیوٹریشن پروگرام میں عالمی بنک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے،بچے ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
شہباز شریف ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے صوبے کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک
لاہور۔4 ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی بےنک کے کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو کی سربراہی میں ورلڈ بنک کے اعلی سطح کے وفد نے شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب میں صحت، تعلیم ا ور دیگر سماجی شعبوں میں عالمی بنک کے تعاون سے جاری پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک سماجی شعبوں کی بہتری کے پروگراموں کے حوالے سے پنجاب حکومت کا ایک اہم شراکت دار ہے اورعالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئی پروگرام کامیابی سے چل رہے ہیں – انہوںنے کہا کہ سماجی شعبوںکی بہتری کیلئے عالمی بنک کا تعاون لائق تحسین ہے،پنجاب حکومت نے تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کےلئے جامع اقدامات کئے ہیں –








