عمران خان کو وزیر اعظم نہ بننے کا غم کھا ئے جا رہا ہے،بے مقصد احتجاج کرنے والوں کے ہا تھ کچھ نہیں آئے گا، آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہورہے ،دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیر دفاعی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
عمران خان کو وزیر اعظم نہ بننے کا غم کھا ئے جا رہا ہے،بے مقصد احتجاج کرنے والوں کے ہا تھ کچھ نہیں آئے گا، آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہورہے ،دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
لاہور۔4 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم نہ بننے کا غم کھا ئے جا رہا ہے اس لئے سازشی ٹولے کے ساتھ مل کر ملک میں انتشار کی سیاست کو ہو ا دے رہے ہیں،عمران خان کبھی مثبت سیاست نہیں کرسکتے، بے مقصد احتجاج کرنے والوں کے ہا تھ کچھ نہیں آئے گا، آپر یشن ضرب عضب کی کا میابی اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتو ں کو ہضم نہیں ہورہے ، دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پا کستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گا مزن ہے، ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا ہور ایسٹرن کا لا شاہ کا کو با ئی پا س سنگ بنیاد کے کا میاب جلسہ کے سلسلہ میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا-








