وفاقی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق ملک میں تعلیم کی فروغ کواہمیت دے رہی ہے، گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا

پشاور۔04ستمبر (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ یونیورسٹی سطح کی تعلیم کی اہمیت و افادیت عالمی سطح پرمسلمہ ہونے کی بناءپر اس کا معیار بھی ہرلحاظ سے عالمی سطح پر مقابلے کا متقاضی ہو تا ہے‘ ان کی یہ دلی تمنا ہے اور یقیناً تمام باشعور لوگ ان کی اس خواہش سے بھی اتفاق کریں گے کہ سوات یونیورسٹی سے فار غ التحصیل ہو نیوالے نوجوان قومی ہی نہیں …

پشاور۔04ستمبر (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ یونیورسٹی سطح کی تعلیم کی اہمیت و افادیت عالمی سطح پرمسلمہ ہونے کی بناءپر اس کا معیار بھی ہرلحاظ سے عالمی سطح پر مقابلے کا متقاضی ہو تا ہے‘ ان کی یہ دلی تمنا ہے اور یقیناً تمام باشعور لوگ ان کی اس خواہش سے بھی اتفاق کریں گے کہ سوات یونیورسٹی سے فار غ التحصیل ہو نیوالے نوجوان قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کی اہلیت کے حا مل ثابت ہو ں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الپوری ضلع شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply