ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ این اے 49 میں موہریاں گاﺅں میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد میں حالیہ پانچ سالوں میں گزشتہ پچاس سالوں سے زیا دہ ترقیاتی کام کریں گے وزیر اعظم نے اسلام آباد کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے کا خصوصی پیکج منظور کیا ہے، 2018تک اسلام آباد کے تمام دیہاتوں کو گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے، 600بیڈ کے 3نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے اسلام آباد میں صحت کی سہو لیات دوگنا ہو جائیں گی‘ ڈاکٹر …

اسلام آباد میں حالیہ پانچ سالوں میں گزشتہ پچاس سالوں سے زیا دہ ترقیاتی کام کریں گے
وزیر اعظم نے اسلام آباد کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے کا خصوصی پیکج منظور کیا ہے، 2018تک اسلام آباد کے تمام دیہاتوں کو گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے، 600بیڈ کے 3نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے اسلام آباد میں صحت کی سہو لیات دوگنا ہو جائیں گی‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ این اے 49 میں موہریاں گاﺅں میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب
اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آبادمیں حلقہ این اے 49 میں موہریاں گاﺅں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا‘ گیس سپلائی سے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ، افتتاح کے موقع پر تمام علاقہ عمائدین اور مقامی آبادی کی خاصی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حا لیہ پانچ سالوں میں گزشتہ پچاس سالوں سے زائد ترقیاتی کام ہوں گے، 2018ءتک اسلام آباد کے تمام دیہاتوں کو گیس فراہم کر دی جائے گی ، اس مقصد کیلئے وزیر اعظم نے مزید فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسلام آباد میں گیس سپلائی کے نئے منصوبوں کیلئے وزیر اعظم نے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے جس سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی وکالت کی بنیاد پر وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے گیس کی فراہمی کا یہ خصوصی پیکج منظور کیا ۔

Leave a Reply