ہم پر الزام تراشی کرنے والاشخص ننگ وطن اورننگ دین ہے، طاہرالقادری پاکستان کے عوام کو دو بار دھوکہ دے کر بھاگ چکا ہے،اب تیسری بار غلیظ الزامات کی سیاست کرنے آیا ہے‘طاہرالقادری نے خود کینیڈا کی شہریت اختیار کر رکھی ہے،کینیڈا کی شہریت رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں، تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھانے والا شخص کس منہ سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
ہم پر الزام تراشی کرنے والاشخص ننگ وطن اورننگ دین ہے، طاہرالقادری پاکستان کے عوام کو دو بار دھوکہ دے کر بھاگ چکا ہے،اب تیسری بار غلیظ الزامات کی سیاست کرنے آیا ہے‘طاہرالقادری نے خود کینیڈا کی شہریت اختیار کر رکھی ہے،کینیڈا کی شہریت رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں، تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھانے والا شخص کس منہ سے کسی اور پر الزام لگاتا ہے، الزام بھی ایک ایسے شخص پر جنہوں نے دنیا کی بڑی طاقتوں کے دباﺅ اور لالچ کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری پاکستان کے عوام کو دو بار دھوکہ دے کر بھاگ چکا ہے اور اب تیسری بار غلیظ الزامات کی سیاست کرنے آیا ہے‘ہم پر الزام تراشی کرنے والاشخص ننگ وطن اورننگ دین ہے، طاہرالقادری نے خود تو کینیڈا کی شہریت اختیار کر رکھی ہے اور کینیڈا کی شہریت رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں، تاج برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھانے والا شخص کس منہ سے کسی اور پر الزام لگاتا ہے، اور الزام بھی ایک ایسے شخص پر جنہوں نے دنیا کی بڑی طاقتوں کے دباﺅ اور لالچ کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے۔ اتوار کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان کے عوام کو دو بار دھوکہ دے کر بھاگ چکا ہے اور اب تیسری بار غلیظ الزامات کی سیاست کرنے آیا ہے، طاہرالقادری دنیا بھر سے مال اکٹھا کر کے پاکستان میں مکروہ کھیل کھیلنے آتا ہے اس لیے ہم ایسے شخص کو کسی صورت میں بھی معاف نہیں کریں گے اور میں خود ذاتی طور پر طاہر القادری کے خلاف عدالت میں جا¶ں گا اور اس کے خلاف مقدمہ دائر گروں گا‘ اس نے جو الزامات ہم پر لگائے ہیں ان کو عدالت میں جھوٹا ثابت کرکے پاکستانی عوام کے سامنے اُسے بے نقاب کروں گا، طاہرالقادری نے بھارت کی خوش آمد کر کے وہاں اپنا ادارہ بنایا اور دیگر 90 ملکوں میں بھی ادارے قائم کیے جو شخص بھارت سمیت دنیا کے 90 ممالک میں اپنے ادارے قائم کرتا ہے اور پھر انہیں خوش کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف گفتگو کرتا ہے وہ ہم پر الزام تراشی کس منہہ سے کرتا ہے۔








