اشترو اوصاف علی خان کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے اجلاس کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو

لاہور۔5 ستمبر(اے پی پی ) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشترو اوصاف علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مو ثر عمل در آمد کےلئے قوانین میں موجود سقم کو دور کیا جائے گا، اس سلسلے میں مرکز و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کےلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے، نیشنل ایکشن پلان ایک دن یا ایک سال کا نام نہیں بلکہ یہ ایک منظم …

لاہور۔5 ستمبر(اے پی پی ) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشترو اوصاف علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مو ثر عمل در آمد کےلئے قوانین میں موجود سقم کو دور کیا جائے گا، اس سلسلے میں مرکز و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کےلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے، نیشنل ایکشن پلان ایک دن یا ایک سال کا نام نہیں بلکہ یہ ایک منظم سفرہے جو ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ وہ پیر کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لاہور آفس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اشترو اوصاف علی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ملزمان کو سزائیں دالونے کےلئے عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کی بھر پور پیروی کی جائے گی ،ججز ،پراسیکیوٹرز اور گواہان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا چو نکہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے، دہشت گردی کے کیسوں سے متعلق ٹرائل کورٹس اور قوانین کے حوالے سے جہاں تبدیلی کی ضرورت ہو گی کی جائے گی اور قانون کو مربوط و مستحکم کرینگے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التواءدہشت گردی کے مقدمات کی جلد سماعت ، ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی اور حکم امتناعی کے اخراج کے حوالے سے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Reply