وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کا یوم دفاع پاکستان پرپیغام

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں چھ ستمبر کے دن کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ، اس دن افواج پاکستان نے ملک پر حملہ کر نے والوں کو بری طرح پسپا کیا ،چھ ستمبر کو قوم کا کردار بھی قابل تعریف رہا جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے آگے سیسہ …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں چھ ستمبر کے دن کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ، اس دن افواج پاکستان نے ملک پر حملہ کر نے والوں کو بری طرح پسپا کیا ،چھ ستمبر کو قوم کا کردار بھی قابل تعریف رہا جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو چھ ستمبر1965 کے دن اُن کے کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج اور عوام اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیںاور وقت آنے پر ملکی سلامتی و استحکام کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

Leave a Reply