اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے توانائی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور سماجی بہبود کے منصوبوں سمیت تمام کلیدی شعبہ جات میں تیز تر پیشرفت کر رہی ہے، ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں بڑے بڑے منصوبہ جات ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے توانائی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور سماجی بہبود کے منصوبوں سمیت تمام کلیدی شعبہ جات میں تیز تر پیشرفت کر رہی ہے، ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں بڑے بڑے منصوبہ جات ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے پیر کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہماری پالیسیوں کا مقصد عوام کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی خدمت ہے۔ انہوں نے تمام منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے اور متعلقہ قوانین کی سختی سے پیروی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی پاور پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جائیں تاکہ سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 2018ءتک اپنی گھریلو اور صنعتی ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی بجلی دستیاب ہو گی، ان منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی توانائی ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ حکومتوں نے توانائی سمیت معیشت کے اہم شعبوں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ہم اقتصادی بحالی اور ترقی کے انقلابی ایجنڈے کی پیروی کیلئے پرعزم ہیں۔








