راولپنڈی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ برداشت اورپرامن بقائے باہمی کا پیغام دینے کیلئے عطیات کی رقوم انسانیت سے لگاﺅ رکھنے والوں اور طلباءکی تعلیم پر خرچ کی جا ئیں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراخطہ پر امن بن جائے گا، ایسے عناصر کو عطیات نہ دیئے جائیں جو معاشرے میں منافرت، انتہا پسندی …
وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا عالمی یوم عطیات کے موقع پر الشفاءآئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ برداشت اورپرامن بقائے باہمی کا پیغام دینے کیلئے عطیات کی رقوم انسانیت سے لگاﺅ رکھنے والوں اور طلباءکی تعلیم پر خرچ کی جا ئیں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراخطہ پر امن بن جائے گا، ایسے عناصر کو عطیات نہ دیئے جائیں جو معاشرے میں منافرت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیں۔ پیر کو یہاں عالمی یوم عطیات کے موقع پر الشفاءآئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے مخیر حضرات اور ڈونرز سے کہاکہ ایسی تنظیموں کی مدد نہ کی جائے جو لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو منافرت کے نظریئے کے ساتھ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی طرف راغب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آنکھوں کے علاج کیلئے الشفاءآئی ٹرسٹ ہسپتال کی خدمات قابل تعریف ہیں جو غریبوںکو مفت علاج فراہم کررہاہے۔ انہوںنے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ ان اداروں کی مدد کریں جو انسانیت کی خدمت کررہے ہیںاور سماجی برائیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطیات دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غریب اور مستحق افراد کی ہی فلاح و بہبود ہو اور انتہا پسند عناصر اسے قوم کو فرقہ واریت، نسل یا زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کےلئے استعمال نہ کر سکیں۔








