وفاقی دارالحکومت میں 100 فیصد شرح خواندگی کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم بالغاں کے پروگرام ”ایچ ون۔ٹیچ ون کا آغاز (کل) ہوگا

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں 100 فیصد شرح خواندگی کو یقینی بنانے کیلئے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی زیر نگرانی تعلیم بالغاں کے پروگرام ”ایچ ون۔ٹیچ ون“ کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔ تعلیم بالغاں کا یہ پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں بالغ ناخواندہ مرد و خواتین کو …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں 100 فیصد شرح خواندگی کو یقینی بنانے کیلئے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی زیر نگرانی تعلیم بالغاں کے پروگرام ”ایچ ون۔ٹیچ ون“ کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔ تعلیم بالغاں کا یہ پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں بالغ ناخواندہ مرد و خواتین کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔ این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اقبال الرحمن نے پیر کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کیلئے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جنہیں این سی ایچ ڈی تربیت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم بالغاں کے پروگرام کیلئے کورس این سی ایچ ڈی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر این سی ایچ ڈی کا پروگرام ہے اسے کسی غیر ملکی ادارہ کا تعاون حاصل نہیں ہے۔ اقبال الرحمن نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس پروگرام کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے اور اس کے بعد اس کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

Leave a Reply