اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی بحالی حاصل کر لی ہے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ملک میںکاپوریٹ قوانین پر مسلسل نظر ثانی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طور طریقوں کے مطابق اصلاحات جاری رکھے۔ وہ ایس ای سی پی کے زیر اہتمام کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر قومی سطح …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایس ای سی پی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی بحالی حاصل کر لی ہے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ملک میںکاپوریٹ قوانین پر مسلسل نظر ثانی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طور طریقوں کے مطابق اصلاحات جاری رکھے۔ وہ ایس ای سی پی کے زیر اہتمام کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر قومی سطح کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ایس ای سی پی کے کام کو سراہا اور ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کو ایک مدّت سے متوقع قانون پر کام کرنے میں پہل اور اس کو انجام تک پہنچانے پر مبارک باد پیش کی۔ یہ قانون نہ صرف ایس ای سی پی اور سٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ہوگا بلکہ پاکستان کی معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے 2015 میں پچھلے سات برسوں میں بلند ترین شرح نمو حاصل کی جبکہ ملک میں معیشت بحال ہوئی ہے۔ انھوں نے ایس ای سی پی کے ذیر انتظام کاپوریٹ قوانین پر مسلسل نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ایس ای سی پی کی اعلیٰ حکام سے کہا کہ وہ مثبت تبدیلیاں لانے سے نہ گھبرائےں اور بین الاقوامی بہترین طور طریقوں کے مطابق اصلاحات لاتے رہیں۔








