گوادر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے دوست ملک چین کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال گوادر کو کوئٹہ سے سڑک کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا ایچ ای سی کے زیر اہتمام ڈیبٹ کریڈٹ وژن 2025ءکی اختتامی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا ایچ ای سی کے زیر اہتمام ڈیبٹ کریڈٹ وژن 2025ءکی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
گوادر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے دوست ملک چین کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال گوادر کو کوئٹہ سے سڑک کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا ایچ ای سی کے زیر اہتمام ڈیبٹ کریڈٹ وژن 2025ءکی اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے دوست ملک چین کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال گوادر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے سڑک کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا، نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں، گوادر، ژوب اور فاٹا یونیورسٹیوں کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وہ پیر کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے تعاون سے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ڈیبٹ کریڈٹ وژن 2025ءکی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان نسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکالمہ کسی بھی صحت مند معاشرہ کی ترقی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، ایک دوسرے کا نقطہ نظر قبول کرنے سے ہی معاشرہ میں انتہاءپسندی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد ترین دوست ملک ہے، سی پیک منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عصر حاضر نت نئی ایجادات کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نے عالمی منظرنامہ میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے۔








