پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلہ میں امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹیجک استحکام متاثر ہو سکتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے اور بھارتی مظالم روکنے کیلئے نئی دہلی پر دباﺅ بڑھائے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور …
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و یورپین امور ڈرک ایشٹن سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلہ میں امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹیجک استحکام متاثر ہو سکتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے اور بھارتی مظالم روکنے کیلئے نئی دہلی پر دباﺅ بڑھائے
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و یورپین امور ڈرک ایشٹن سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان تکنیکی تجربے اور ایٹمی تحفظ و سلامتی کی ٹھوس بنیادوں پر نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلہ میں امتیازی سلوک سے جنوبی ایشیاءمیں سٹرٹیجک استحکام متاثر ہو سکتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے اور بھارتی مظالم روکنے کیلئے نئی دہلی پر دباﺅ بڑھائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو برسلز میں وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دورہ کے موقع پر بیلجیئم کے نائب وزیراعظم ڈائڈر رینڈرز اور وزیر خارجہ و یورپین امور ڈرک ایشٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔








