کشمیر کے نہتے لوگ پچھلے 73برسوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ راشد شفیق

راولپنڈی05فروری(اے پی پی )وزارت انسداد منشیات کے پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے لوگ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر کے نہتے لوگ پچھلے 73برسوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس دوران دس لاکھ لوگوں کو شہید کیا گیا۔ پورے ملک میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جس طریقے سے کشمیر کی آزادی کے لئے …

راولپنڈی05فروری(اے پی پی )وزارت انسداد منشیات کے پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے لوگ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر کے نہتے لوگ پچھلے 73برسوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس دوران دس لاکھ لوگوں کو شہید کیا گیا۔ پورے ملک میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جس طریقے سے کشمیر کی آزادی کے لئے آواز اٹھائی گئی اس سے قبل ایسی تحریک نہیں چلی۔ان خیالات کا اظہار شیخ راشد شفیق نے لا ل حویلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں شیخ راشد شفیق نے راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا۔ شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لئے باہر نکلیں گے تو پوری دنیا کو پتا چلے گا پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیرکی آزادی کی جنگ لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کبھی کشمیر کے معاملے کو اتنا سنجیدہ نہیں لیا گیا جتنا وزیر اعظم عمران خان نے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ73 سال سے چلا آرہا ہے اورکشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں مگر آج تک پیچھے نہیں ہٹے ۔کشمیر کی وادی میں بسنے والے راہنماوں اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں جس طرح پاکستان کے مسلمان کشمیر کے مسئلہ کے لئے باہر نکلیں باقی ممالک میں بسنے والی امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔