تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف ریفرنس پاکستانی آئین و قانون کے مطابق دائر کیا گیا،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف ریفرنس پاکستانی آئین و قانون کے مطابق دائر کیا گیا ہے پھر وہ شور کیوں کر رہے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر صاف …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف ریفرنس پاکستانی آئین و قانون کے مطابق دائر کیا گیا ہے پھر وہ شور کیوں کر رہے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر صاف ہیں تو وہ خود کو کلیر کروائیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے سمجھتے ہیں کہ جو یہ بولتے ہیں وہ سب ٹھیک ہے اور باقی سب غلط حالانکہ بات اس کے الٹ ہے کیونکہ یہ لوگ خود سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں اور دوہرا معیار اختیار کیے ہوئے ہیں، یہ لوگ اسپیکر سمیت ایف بی آر اور نیب کو بھی برا بھلا کہتے ہیں بلکہ کسی بھی ادارے کا احترام نہیں کرتے اور پارلیمنٹ سمیت عدلیہ پر بھی انگلی اٹھاتے ہیں جس کی مثال ایک ایسے انوکھے لاڈلے کی ہے جو کھیلنے کو چاند مانگتا ہے جو کہ ممکن ہی نہیں-

Leave a Reply