2018ءمیں ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، 6 ستمبر شہیدوں، غازیوں اور بقائے پاکستان کا دن ہے، عمران خان نوازشریف فوبیا میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ملک سے اندھیروں …
وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
2018ءمیں ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، 6 ستمبر شہیدوں، غازیوں اور بقائے پاکستان کا دن ہے، عمران خان نوازشریف فوبیا میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، 6 ستمبر شہیدوں، غازیوں اور بقائے پاکستان کا دن ہے، عمران خان نوازشریف فوبیا میں ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم کی خصوصی توجہ سے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 2018ءمیں نیشنل گرڈ میں وافر مقدار میں بجلی شامل ہو جائے گی جس سے ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔








