اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)یوم دفاع کے موقع پر علامہ محمد اقبال اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی اور پھولوں کے چادریں چڑھانے کی تقاریب کا انعقادکیاگیا ہے ۔پی ٹی وی کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی اورنماز فجر کے بعد وطن عزیز …
یوم دفاع ، علامہ اقبال اور بابائے قوم کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی ، پھولوں کے چادریں چڑھانے کی تقاریب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)یوم دفاع کے موقع پر علامہ محمد اقبال اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی اور پھولوں کے چادریں چڑھانے کی تقاریب کا انعقادکیاگیا ہے ۔پی ٹی وی کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی اورنماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لیے خصوصی دعاﺅں کے ساتھ کیا گیا۔لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے مزاراقبال پر گارڈ آف آنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا ۔پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل طارق امان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور رینجرز کی جانب سے بریگیڈیئر عاصم حسین نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔یوم دفاع کے موقع پر پاک رینجرزکے دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی.پاک رینجرز کی جانب سے پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔








