ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کا ڈویلپمنٹ آف ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ معذوروں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال نے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ایک کار آمد اور بہتر زندگی گذار سکیں ۔یہ بات انہوںنے ڈویلپمنٹ آف ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن (ڈی ڈی پی او) کے …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ معذوروں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال نے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ایک کار آمد اور بہتر زندگی گذار سکیں ۔یہ بات انہوںنے ڈویلپمنٹ آف ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن (ڈی ڈی پی او) کے زیرِ اہتمام معذوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے یومِ آزادی اور عید الاضحی کی خوشیوں میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال ملک بھر میں ضرورت مند وں،غریبوں اور معذوروں کی عرصہ دراز سے امداد اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ایم ڈی بیت المال نے ڈویلپمنٹ آف ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن کی جانب سے معذور افراد کی بحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

Leave a Reply