وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وژن 2025ءکے تحت تعلیم کو عام کرنے اور ملک میں خواندگی 90 فیصد پر لانے کیلئے ایک روڈ میپ بنایا ہے۔ منگل کو عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وژن 2025ءکے تحت تعلیم کو عام کرنے اور ملک میں خواندگی 90 فیصد پر لانے کیلئے ایک روڈ میپ بنایا ہے۔ منگل کو عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام سیمینار اور تعلیم بالغاں کے پروگرام ”Each one-Teach one“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ماضی میں کسی بھی حکومت نے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے دیرپا ترقی کے اصول کو پارلیمنٹ سے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے حال کو محفوظ بنا کر اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکبتہ فکر کے علماءاور میڈیا خواندگی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قوم تعلیم میں پیچھے ہو گی تو وہ جتنا مرضی اسلحہ اکٹھا کر لے اور دنیا جہاں کی دولت اکٹھی کر لے اس کا مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا کیونکہ آنے والے دور کی جنگیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں لڑی جائیں گی بلکہ آنے والے دور کی جنگیں افکار، خیالات اور ایجادات کے ذریعے لڑی جائیں گی۔

Leave a Reply