اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے، حکومت نے ملک میں تھری جی اور فور جی متعارف کرائی ہے، تین سالوں میں ایچ ای سی کے بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان سٹارٹ اپ کپ 2016ءکی …
پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے، حکومت نے ملک میں تھری جی اور فور جی متعارف کرائی ہے‘ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے، حکومت نے ملک میں تھری جی اور فور جی متعارف کرائی ہے، تین سالوں میں ایچ ای سی کے بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان سٹارٹ اپ کپ 2016ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی طرف گامزن ہے، نوجوانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا کا چوتھا ای لائسنگ ملک بن گیا ہے، حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹیوں کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا مگر آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔








