اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید درانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے ضلعی اور مقامی کونسل کی سطح پر احتساب اور شفافیت کویقینی بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت لوکل کونسل اکاﺅنٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی۔آڈیٹر جنرل نے بلوچستان کی صوبائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کارکردگی کو سراہا اور …
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید درانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے ضلعی اور مقامی کونسل کی سطح پر احتساب اور شفافیت کویقینی بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت لوکل کونسل اکاﺅنٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی۔آڈیٹر جنرل نے بلوچستان کی صوبائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ صوبائی پی اے سی کی سب کمیٹیاں بھی ہونی چاہییں تاکہ زیر التواءآڈٹ رپورٹس کلئیر کی جاسکیں۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے ان کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ احتساب کے بغیر نظام میں بہتری ممکن نہیں جبکہ احتسابی عمل کے لئے آڈٹ بہت اہم ہے۔ دریں اثنا آڈیٹر جنرل نے بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے صوبائی پی اے سی کی کارکردگی کو سراہا اور کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








