وزیراعظم انٹرن شپ پروگرام 2016-17ءکے تحت آئی ٹی گریجویٹس نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہمی کیلئے جلد اشتہار جاری کیا جائے،وزیر مملکت انوشہ رحمن کی ایم ڈی ”پیایس ای بی“ کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم انٹرن شپ پروگرام 2016-17ءکے تحت آئی ٹی گریجویٹس نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہمی کیلئے جلد اشتہار جاری کریں تاکہ ان نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کو عملی تربیت مہیا کرنے کیلئے ملک کی ممتاز آئی ٹی کمپنیوں، ٹیلی کام …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم انٹرن شپ پروگرام 2016-17ءکے تحت آئی ٹی گریجویٹس نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہمی کیلئے جلد اشتہار جاری کریں تاکہ ان نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کو عملی تربیت مہیا کرنے کیلئے ملک کی ممتاز آئی ٹی کمپنیوں، ٹیلی کام سیکٹر کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس، بینکوں اور اس طرح کے دوسرے اہم اداروں کے ساتھ 6 ماہ کیلئے منسلک کیا جا سکے تاکہ ان نوجوانوں کو روزگار کے روشن مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 34 ویں بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply