وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاسیالکوٹ میں نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن ہمیں ہمارے شہیدوں کی یاد دلاتاہے جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کیا، 6 ستمبر 1965ءکو ہماری قوم نے اپنی بہادر فوج کے ساتھ مل کر جس طرح اپنے ملک کا دفاع کیا وہ ہماری تاریخ کا ایک …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 6 ستمبرکا دن ہمیں ہمارے شہیدوں کی یاد دلاتاہے جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کیا، 6 ستمبر 1965ءکو ہماری قوم نے اپنی بہادر فوج کے ساتھ مل کر جس طرح اپنے ملک کا دفاع کیا وہ ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سیالکوٹ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے خصوصی انٹرویومیںکیا، انہوں نے بتایا کہ 6 ستمبر 1965ءکو آدھی رات کے بعد بھارت نے سیالکوٹ شہر کے وسط میں چوک شہیداں جو کہ سیالکوٹ قلعے کے قریب ہے پر بم گرائے تو اس سے 29 کے لگ بھگ لوگ شہید ہوگئے جبکہ ارد گرد ایک کلومیٹر تک کی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچا لیکن سیالکوٹ کے لوگوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دشمن کو ایک مضبوط پیغام دیا اور دشمن کو عبرت ناک شکست دی، 1965ءمیں ہماری قوم نے جس جرات، ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی بنا پر تین شہروں کو ہلال استقلال دیا گیا جن میں سیالکوٹ، سرگودھا اور لاہور شامل ہیں

Leave a Reply