اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے زیادہ حصے پنجاب کو ملنے کے تاثر کی پر زور تردید کرتا ہوں کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے، یہ بالکل ایک غلط تاثر دیا جا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں، یہی وہ منفی پراپیگنڈہ ہے جو اس منصوبے …
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے زیادہ حصے پنجاب کو ملنے کے تاثر کی پر زور تردید کرتا ہوں کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے، یہ بالکل ایک غلط تاثر دیا جا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں، یہی وہ منفی پراپیگنڈہ ہے جو اس منصوبے کے مخالفین لوگوں میں بدگمانیاں پھیلانے کے لیے کرتے ہیں تاکہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٍ اصل حقیقت تو یہ ہے کہ اس منصوبے کے لیے چینی سرمایہ کاری کے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر تو صرف توانائی کے منصوبوں کے لیے مختص ہیںاور اس 35 ارب ڈالر میں سے سب سے بڑا حصہ صوبہ سندھ کا ہے جہاں توانائی کے ہی منصوبوں پر 11 ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری ہوگی اور دوسرے نمبر پر بلوچستان کا حصہ ہے جہاں تقریبا 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کی شعبے میںہو








