29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںوزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب

وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی، جامع دوطرفہ مذاکرات کے طریقہ کار اور نظام الاوقات پر بات چیت ہوگی، وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاکرات کے طریقہ کار اور نظام الاوقات پر بات چیت ہوگی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر خارجہ امور کے دورہ پاکستان کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق دوطرفہ مذاکرات کے دوران مسئلہ جموں و کشمیر ایک اہم نکتہ ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں