وزیر قانون زاہد حامد کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ظہار خیال

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں 21 صدارتی احکامات جاری کئے گئے‘ گزشتہ پانچ سال کے دوران فیڈرل سروس ٹریبونل میں 4 ہزار 894 مقدمات زیر التواءہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دوران …

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں 21 صدارتی احکامات جاری کئے گئے‘ گزشتہ پانچ سال کے دوران فیڈرل سروس ٹریبونل میں 4 ہزار 894 مقدمات زیر التواءہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دوران 21 صدارتی احکامات آئے۔ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے احکامات شیڈول 5 کے تحت جاری کئے جاتے ہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ فیڈرل سروس ٹریبونلز سرکاری ملازمین کو فوری انصاف پہنچانے اور مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے پرعزم ہے۔ اگست کے مہینے میں تعطیلات کے باوجود اسلام آباد‘ لاہور اور کراچی میں ٹریبونل کے بنچز کام کرتے رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply