وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ چترال کے موقع پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال

چترال ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں یکساں ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور خوشحالی کا عزم جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چترال کے موقع پر حالیہ سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا …

چترال ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں یکساں ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور خوشحالی کا عزم جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چترال کے موقع پر حالیہ سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چترال میں تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر چترال اسامہ وڑائچ نے وزیراعظم کو ان متاثرین کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بحالی کی سرگرمیوں میں مکمل معاونت کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply