اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو عیدالاضحٰی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت یہاں پی ایم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو عیدالاضحٰی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت یہاں پی ایم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 76 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ عیدالاضحی کے پیش نظر ملازمین کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی ہدایت کے مطابق سٹیل ملز کے ملازمین کو عید سے قبل تخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی فنڈ اور پرویڈینٹ فنڈ کی ادائیگی کے لئے 32 کروڑ اور 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی بھی منظوری دی۔








