اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) قومی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم کے دوران ایک بھارتی سمیت 1685 اجنبیوں نے رضاکارانہ بنیادوں پر پاکستان کے قومی شناختی کارڈز واپس کر دیئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے وزارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ججوں، میڈیا ہاﺅسز، تعلیمی اداروں، مسلح افواج کے آفیشل، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اسلحہ لائسنس کے اجراءکیلئے پالیسی وضع کی جائے۔ …
وزیر داخلہ کی ججوں، میڈیا ہاﺅسز، مسلح افواج کے آفیشل، اراکین پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس اجراء پالیسی وضع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) قومی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم کے دوران ایک بھارتی سمیت 1685 اجنبیوں نے رضاکارانہ بنیادوں پر پاکستان کے قومی شناختی کارڈز واپس کر دیئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے وزارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ججوں، میڈیا ہاﺅسز، تعلیمی اداروں، مسلح افواج کے آفیشل، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اسلحہ لائسنس کے اجراءکیلئے پالیسی وضع کی جائے۔ بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں سیکورٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، خصوصی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر قومی سلامتی کیلئے شروع کی گئی مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے تحت قومی شناختی کارڈ کی نادرا کی تصدیقی مہم کے دوران 1685 اجنبیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی قومی شناختی کارڈ واپس کر دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ نادرا کے ایسے حکام جنہوں نے اجنبیوں کو نادرا کے ڈیٹا بیس میں شامل کیا ہے اور ایسے افراد کو جعلی قومی شناختی کارڈ جاری کئے ہیں، کے خلاف قانونی اور انضباطی کارروائی شروع کی جائے۔








