وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اکرام سہگل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اکرام سہگل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کے دورہ کراچی کے دوران میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے طے پانے والے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے حوالہ سے فریم ورک تشکیل دیا جا رہا …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اکرام سہگل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کے دورہ کراچی کے دوران میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے طے پانے والے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے حوالہ سے فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے سندھ حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت مل کر میڈیا ہاوسز کے سیکورٹی فریم ورک کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے حوالہ سے تیار کردہ فریم ورک بعد ازاں دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply