اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سارک کے وزراءخزانہ نے جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے ( ساتوئھ ایشین فری ٹریڈ ایگریمنٹ ) پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے علاقائی تجارت کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق جنوبی ایشیا کے آٹھ وزراءخزانہ جن کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا، نے جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین قائم …
سارک کے وزراءخزانہ کا جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے علاقائی تجارت کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سارک کے وزراءخزانہ نے جنوبی ایشائی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے ( ساتوئھ ایشین فری ٹریڈ ایگریمنٹ ) پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے علاقائی تجارت کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق جنوبی ایشیا کے آٹھ وزراءخزانہ جن کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا، نے جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین قائم کرنے پر زور دیا تاکہ بجلی کی پیداوار، تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزراءخزانہ نے سارک کے رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ یونین کی تشکیل کیلئے تیزی سے کام کریں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سارک کے وزراءخزانہ نے ساﺅتھ ایشین اکنامک یونین کے قیام پر اتفاق کیا۔ وزراءخزانہ نے خطہ میں بہتر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔








