وزیر داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن شروع کر دیا، دو نادرا اہلکارگرفتار

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث دو نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ محمد کامران اور راو محمد وسیم کوکراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث دو نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ محمد کامران اور راو محمد وسیم کوکراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق محمد کامران اور راﺅ محمد وسیم کی نشاندہی بھی اسی مہم کے دوران ہوئی۔ محمد کامران کراچی کا رہائشی اور 2003سے نادرا ملازم ہے۔ راو محمد وسیم 2004 سے نادرا میں ملازم ہے اور چوہڑ چوک راولپنڈی میں تعینات تھا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے اور ملکی سلامتی کو داو پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘انہوں نے نادرا حکام کو جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply