اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) حج انتظامات کے جائزے کے سلسلے میں (جمعہ کو) مکہ مکرمہ میں حج ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی اجلاس کو عازمین حج کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، خوراک، رہائش اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ …
حج ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (جمعہ کو)) مکہ مکرمہ میں ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف صدارت کرینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) حج انتظامات کے جائزے کے سلسلے میں (جمعہ کو) مکہ مکرمہ میں حج ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی اجلاس کو عازمین حج کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، خوراک، رہائش اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین حافظ عبدالکریم، سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سہیل عامر، ڈائریکٹر حج سید امتیاز شاہ اور پاکستانی سفیر منظور الحق بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔








