اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین اور وزیراعظم کے نامزد نمائندے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 13 کالے قوانین پر عمل پیرا ہے، نہتے کشمیریوں اور پرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف 13 لاکھ پیلٹ راﺅنڈ فائر کئے گئے ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا …
کشمیر بارے وزیراعظم کے نامزد نمائندہ برائے لندن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین اور وزیراعظم کے نامزد نمائندے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 13 کالے قوانین پر عمل پیرا ہے، نہتے کشمیریوں اور پرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف 13 لاکھ پیلٹ راﺅنڈ فائر کئے گئے ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ کیلئے مسئلہ کشمیر پر لابنگ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے نامزد نمائندے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک دورے کے دوران ہماری ترجیحات میں شامل ہو گا کہ انسانی حقوق کے عالمی ڈکلریشن، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سلامتی کونسل کی قرارداد جس میں حق خودارادیت اور استصواب رائے کا ذکر ہے اس سے عالمی دنیا کو آگاہ کرینگے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل ایک اور دو میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کو مقدم رکھا جائے گا، امریکا کے ایک سابق صدر وڈرو ولسن نے فروری 1918ءمیں ایک مشہور تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جدید بین الاقوامی قوانین میں حق خودارادیت کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔








