کراچی ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل حاصل کرتا رہے، کراچی سے پشاور تک موٹروے بنائی جائے گی، بلوچستان کے چپہ چپہ میں سڑکیں بن رہی ہیں، بجلی اور گیس کی قلت ختم کی جائے گی، حکومتی اقدامات کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز کا …
ہمارے آنے سے سٹاک ایکسچینج سمیت ہر شعبے نے ترقی کی، وزیراعظم محمد نوازشریف

مزید خبریں
کراچی ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل حاصل کرتا رہے، کراچی سے پشاور تک موٹروے بنائی جائے گی، بلوچستان کے چپہ چپہ میں سڑکیں بن رہی ہیں، بجلی اور گیس کی قلت ختم کی جائے گی، حکومتی اقدامات کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، کراچی سٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 40 ہزار کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جمعرات کویہاں سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی کی حامل کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کا نیا باب کھل رہا ہے، 2018ءتک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ بجلی پیدا کرنے کیلئے نہ صرف ملک بھر میں کارخانے لگائے جا رہے ہیں بلکہ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں۔ پی آئی اے، ریلوے سمیت دیگر اداروں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر میدان میں پاکستان ترقی کرے، اداروں کی نجکاری سے فوائد حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے سٹاک ایکسچینج سمیت ہر شعبے نے ترقی کی، اللہ کرے ہم آتے رہیں اور سٹاک ایکسچینج بڑھتا رہے، ملک ترقی کرتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کا سٹاک ایکسچینج دنیا کے بہترین سٹاک ایکسچینجوں میں شامل ہے۔








