آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی ملک فرخ عباس کو نوکری سے برخاست کر دیا

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی ملک فرخ عباس کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ دفتر آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے جمعرات کو جاری ایک بیان کے مطابقآڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے افسر فرخ عباس ملک جو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی تعینات …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی ملک فرخ عباس کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ دفتر آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے جمعرات کو جاری ایک بیان کے مطابقآڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے افسر فرخ عباس ملک جو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی تعینات تھے کو مس کنڈکٹ کا مرتکب ہو نے پر فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔گریڈ 20 کے افسر محمد اظہر کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply