اسلام آباد ۔8ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹے پر عمل نہ کرنے کی بات درست نہیں‘ پی ٹی وی میں اس وقت بھی بلوچستان کے کوٹے سے زیادہ ملازمین کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں رپورٹ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔8ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹے پر عمل نہ کرنے کی بات درست نہیں‘ پی ٹی وی میں اس وقت بھی بلوچستان کے کوٹے سے زیادہ ملازمین کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹے پر عمل نہ کرنے کی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں بھرتی کے لئے بلوچستان کا کوٹہ 5 فیصد ہے جبکہ 5.31 فیصد صوبائی کوٹے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مستقل ملازمین ہم بھرتی کریں گے تو انہیں صوبائی کوٹے کے مطابق بھرتی کیا جائے گا۔








