وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار (کل) ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹریز کا اجراءکریں گے

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار (کل) جمعہ کو پارلیمنٹیرینز اور عام ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹریز کا اجراءکریں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں پارلیمنٹیرینز اور جنرل ٹیکس ڈائریکٹریز شائع کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان ٹیکس ڈائریکٹریز شائع کرنے والا …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار (کل) جمعہ کو پارلیمنٹیرینز اور عام ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹریز کا اجراءکریں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں پارلیمنٹیرینز اور جنرل ٹیکس ڈائریکٹریز شائع کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان ٹیکس ڈائریکٹریز شائع کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے جہاں گذشتہ دو سالوں سے پارلیمنٹیرینز اور جنرل ٹیکس ڈائریکٹریز شائع کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply