اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران ملک پرویز اختر اعوان، ملک اختر پرویز اعوان اور یونس میر سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے جمعرات کو …
آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران ملک پرویز اختر اعوان، ملک اختر پرویز اعوان اور یونس میر سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے معاملات زیر غور آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں دیرپا امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر اور وفاقی حکومت کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے اور آزاد کشمیر کی حکومت نے اس اہم مسئلہ پر پہلا ہی جوائنٹ سیشن بلا کر اس ضمن میں اپنی ترجیحات واضح کر دی ہیں۔








