معاشی استحکام کا ہدف حاصل کر لیا، ترقی کی جانب گامزن ہیں، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

کراچی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور معاشی استحکام کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں جانے سے نہیں روک سکتی، ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینجز کا انضمام حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی میں …

کراچی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور معاشی استحکام کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں جانے سے نہیں روک سکتی، ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینجز کا انضمام حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی میں ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز 2014-15ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کمپنی آرڈیننس کو مزید موثر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ابتدائی تین سالوں میں معاشی استحکام کے لئے کام کیا ہے اور اب معاشی ترقی کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد چھوٹے اور بڑے منصوبے شروع کئے تھے ان میں سے جون 2018ءتک متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply