اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہےں۔یہ بات انہوں نے مالدیپ کے صدر کے خصوصی ایلچی آدم عمر شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔آدم عمر شریف مالدیپ کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی بھی ہیں۔دفتر خارجہ …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی مالدیپ کے صدر کے خصوصی ایلچی آدم عمر شریف سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہےں۔یہ بات انہوں نے مالدیپ کے صدر کے خصوصی ایلچی آدم عمر شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔آدم عمر شریف مالدیپ کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی بھی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران مشیر خارجہ نے مالدیپ اور دولت مشترکہ کے مابین تعمیراتی رابطوں کی حمایت کی جبکہ خصوصی ایلچی آدم عمر شریف نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے اپنے ملک کی حمایت کو سراہا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور۴ مالدیپ کے درمیان تعلقات مفاہمت،گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔مشیر خارجہ اور خصوصی ایلچی نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اسے اعلی سطح پر رابطوں کے ذریعے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔








