اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مزید ایٹمی پھیلاو کی بجائے وسائل کو اقتصادی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔پاکستان نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں حمایت کیلئے گروپ کے رکن ملکوں کو متحرک کیا ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا انٹرنیشنل سٹرٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مزید ایٹمی پھیلاو کی بجائے وسائل کو اقتصادی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔پاکستان نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں حمایت کیلئے گروپ کے رکن ملکوں کو متحرک کیا ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ہمیشہ اپنی عالمی ذمہ داریوں پر کاربند رہا ہے اور رہے گا۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں انٹرنیشنل سٹرٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی شراکت داروں پر زور دیا کہ خطے میں مزید ایٹمی پھیلاو کی بجائے وسائل کو اقتصادی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کا اہل ہے اور اس نے اس سلسلے میں اپنی حمایت کیلئے گروپ کے رکن ملکوں کو متحرک کیا ہے۔سیکرٹری خارجہ نےکہاکہ سیاسی اور تجارتی مفادات پاکستان کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے کم سے کم دفاعی صلاحیت کا حصول ہمارا اصول ہے۔








