ملک کی دیرپا خوشحالی کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ناگزیر ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی دیرپا خوشحالی کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کا حصول ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کے عالمی حصول ایس ڈی جیز پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی دیرپا خوشحالی کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کا حصول ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کے عالمی حصول ایس ڈی جیز پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جس نے قومی ترقیاتی ایجنڈے کے حصے کے طور پر پارلیمنٹ سے ایس ڈی جیز کی منظوری لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بنیادی طور پر صحت و تعلیم کے شعبوں میں ملک کے تمام علاقوں اور لوگوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز پر موثر عمل درآمد کے لئے مقامی آبادیوں کو مکمل طور پر شریک عمل کیا جانا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply