وفاقی وزیر امور کشمیر اورگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی”اے پی پی“ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)گلگت بلتستان میں رواں سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 10لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 40فیصد اضافی ہیں ۔وفاقی وزیر امور کشمیر ‘گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے جمعہ کو قومی خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)گلگت بلتستان میں رواں سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 10لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 40فیصد اضافی ہیں ۔وفاقی وزیر امور کشمیر ‘گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے جمعہ کو قومی خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت سے خوبصورت اور دلکش مناظر ہیں یہاں پر خوبصورت پہاڑ دنیا کی 9بلند ترین پہاڑیوں میں شامل ہیں، اسی لئے گلگت بلتستان بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔انہوں کہا کہ سیاحتی پالیسی میں بہتری اور گلگت بلتستان سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن سمیت سیاحت کے فروغ کےلئے دیگر سہولیات فراہم کیں جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے رواں سال گذشتہ سال کی نسبت40فیصد اضافی سیاحوں نے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔

Leave a Reply