اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے قومی ایکشن پلان کی روشنی میںہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران کھاریاں سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 4لاکھ 30ہزار روپے اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے قومی ایکشن پلان کی روشنی میں ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر …
ایف آئی اے کا قومی ایکشن پلان کی روشنی میںہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن،کھاریاں سے ملزم گرفتار،4لاکھ 30ہزار روپے اور دیگر دستاویزات برآمد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے قومی ایکشن پلان کی روشنی میںہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران کھاریاں سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 4لاکھ 30ہزار روپے اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے قومی ایکشن پلان کی روشنی میں ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کےلئے کارروائی کے دوران جمعہ کو تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں سیون سٹار انٹر پرائزز پر چھاپہ ما ر کے بشارت حسین ولد محمد عالم ساکن گجرات شناختی کارڈ نمبر 34201-0392820-3کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے4لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق دستاویزات برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 807/2016درج کر لی گئی ہے۔








